Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوٹلنگ کے شعبے میں وزارت محنت کے چھاپے،خلاف ورزی پر 62 چالان

ریاض..... وزارت محنت و سماجی بہبودآبادی اورسیاحتی کمیٹی کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض ریجن کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں سعودائزیشن کی خلاف ورزیوں پر 62 چالان کئے ۔ سبق نیوز کے مطابق وزارت اور سیاحتی کمیٹی پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے ہفتے کو علی الصبح متعدد ہوٹلو ں پر چھاپا مارا تاکہ سعودائزیشن کے بارے معلومات حاصل کی جاسکیں ۔ مشترکہ کمیٹی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ ریجن میں 127ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں تفتیشی کارروائیاں کی جن کا مقصد وہ پیشے جو سعودیوں کےلئے مخصوص ہیں پر ان پر غیر ملکیوں کے کام کرنے کی ممانعت ہے کا جائزہ لیا جاسکے ۔ ذمہ دار کا کہناتھا کہ کمیٹی نے دورے کے دوران 62 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جن پر چالان کئے گئے ۔ اس ضمن میں وزارت محنت کے ریجنل ڈائریکٹر کاکہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے ممنوعہ پیشوں پر غیر ملکیوں کا کام کرنا خلاف قانون ہے جس پر باقاعدہ کارروائی کی جاتی ہے ۔ وزارت محنت کی تفتیشی ٹیمیں ان تمام شعبوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں گی جن پر غیر ملکیوں کے کام کرنے کی ممانعت ہے ۔ ڈائریکٹر یوسف السیالی نے مزید کہا کہ مقامی تاجر اور صنعت کا ر سعودائزیشن کے عمل کو کامیاب بنانے کےلئے وزارت محنت سے تعاون کریں تاکہ بہتر نتائج برآمد ہو سکیں ۔ 

شیئر: