Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسن ، اسلم شیخ، ثمینہ، ندا و دیگرکیلئے آئیکون ایوارڈ

اداکار احسن خان ، اسلم شیخ، ثمینہ احمد ،عمران اشرف ، احسن طالش ،گلوکار ارشد محمود ،زیبا شہناز ، عظمیٰ طاہر ،سپورٹس جرنلسٹ ندا اقبال آئیکون ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ 23مارچ کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں آئیکون ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں اداکار احسن خان کو فلم ” چھپن چھپائی “ ، اسلم شیخ اور عمران اشرف کو ڈرامہ سیریل ” الف سے انسان “ ،اینکر پرسن عظمیٰ طاہر کو فضاءسے زیر سمندر پاکستانی جھنڈا لہرانے ،احسن طالش کو بہترین ڈرامہ ڈائریکٹر ، گلوکار ارشد محمود کو انکی گائیکی جبکہ ثمینہ احمد کو بہترین اداکارہ اور زیبا شہناز کو لائف اچیومنٹ آئیکون ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر آئیکون ایسوسی ایشن کی صدر عظمیٰ صابر نے کہا کہ 23مارچ کے قومی دن کے موقع پر ایوارڈ کا اجراءدراصل ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کررہے ہیں ۔ یہ ایوارڈ اب کراچی سے لاہور ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو دیئے جائیں گے ۔
 

شیئر: