چینی موبائل کمپنی اوپو نے نیا اسمارٹ فون اوپو اے 1 متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر بیوٹی موڈ کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے ۔سیکورٹی کے لئے فیس ریکوگنیشن ٹیکنالوجی کو فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3,180 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور سفید رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 1399 یان ہے اور اسے یکم اپریل سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔