Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کم عمر کرکٹر

مانچسٹر:قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو یومِ پاکستان پر ملک کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ ستارہ امتیاز دیا گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔عامر خان نے ٹوئٹ کے ذریعے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ برس انہیں بھی ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا ، یہ ایوارڈ ملنا انتہائی خوشی کی بات ہے۔باکسر عامر خان نے کہا کہ سرفرا زحمد آپ اس ایوارڈ کے حق دار ہیں۔گورنر ہاﺅس کراچی میں گورنر سندھ نے 30 سالہ سرفراز احمد کو ستازہ امتیاز سے نوازا جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھی ستازہ امتیاز دیا گیا۔ان کے علاوہ سابق آل راونڈر شاہد آ فریدی اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو بھی ستازہ امتیاز پیش کیا گیا ۔ان سے پہلے جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف اور سعید اجمل کو بھی پاکستان کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔

شیئر: