Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، وزیر دفاع

دہرہ دون۔۔۔۔ وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ ہندوستانی افواج ہرچیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ دشمن سے نمٹنے کیلئے تینوں مسلح افواج کو مکمل اختیارات حاصل ہیں۔انہوں نے یہ بات دہرہ دون میں انڈین آرمی اکیڈمی میں اترا کھنڈ سے منتخب کئے گئے امیدواروں کیلئے منعقدہ اعزازی تقریب میں کہی۔ وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت اور بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت بھی تقریب میں موجود تھے۔ 140امیدواروں کو 50،50ہزار روپے کے اعزاز سے نوازا گیا۔علاوہ ازیں سابق آرمی چیف آنجہانی جنرل وپن جودی ، ویرچندرسنگھ گڑھوالی ، وکٹوریہ کراس فاتح گبرسنگھ ، دربان سنگھ اور جسونت سنگھ کے رشتے داروں کو بھی اعزازات سے نوازاگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -راہول کا ’’نموایپ‘‘سے ڈاٹا چوری پر طنز

شیئر: