Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین نے سعودی عرب پر میزائل حملوں کو مذمت کردی

ریاض: بحرین نے سعودی عرب کو میزائل نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کردی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے نام شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ کی طرف سے مکتوب روانہ کیا گیا جس میں شاہ حمد نے شہری آبادی کو میزائل نشانہ بنانے پر حوثی باغیوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والی قوت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حوثیوں کا اقدام مجرمانہ ذہن کی عکاسی کرتا ہے، سربرآوردہ علماء
 انہوں نے کہا کہ ہم سعودی قیادت اور شہریوں کے ساتھ ہیں۔ یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسی طرح کا ایک اعلامیہ بحرینی وزارت خارجہ کی طرف سے بھی جاری کیا گیا جس میں سعودی عرب کے شہروں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے سعودی فضائیہ کی استعداد کو سراہا گیا۔
 

شیئر: