Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات، اردن اور فلسطین کی طرف سے مذمتی بیان

ریاض: سعودی عرب کے مختلف شہروں کو میزائل نشانہ بنانے کی کوشش کی متعدد عرب ممالک نے مذمت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کا یہ اقدام مجرمانہ ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ امارات اپنے برادرم ملک کے ساتھ ہے۔ 
مزید پڑھیں:حوثیوں کا اقدام مجرمانہ ذہن کی عکاسی کرتا ہے، سربرآوردہ علماء
میزائل حملے دراصل حوثی اور ایرانی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی ہے جو خطے کی امن وسلامتی کو متزلزل کرنے پر مصر ہیں۔عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس مجرمانہ اقدام کے خلاف اقدام کرے۔ دوسری طرف سے اردن کی وزارت خارجہ کی طرف سے مذمتی بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ مملکت کے امن و استحکام اور سلامتی کو پیش آنے والے خطرات پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ انقلابی ملیشیا کے خلاف مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:بحرین نے سعودی عرب پر میزائل حملوں کو مذمت کردی
 اردن اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے۔اسی طرح کا مذمتی بیان فلسطین کی طرف سے بھی جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ فلسطینی انتظامیہ اور تمام عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔
 

شیئر: