مضبوط معیشت کے بغیر محفوظ ملک ناممکن ہے،ناصر جنجوعہ
اسلام آباد...وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت کے بغیر محفوظ ملک کا خواب ناممکن ہے۔داخلی سلامتی اور امن کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ منگل کوداخلی سلامتی، امن اور پائیدار ترقی کے عنوان سے قومی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ فرقہ واریت، انتہا پسندی اور تشدد جیسے رویوں سے جان چھڑانے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ آج ہمیں گروہوں کا سامنا ہے جو اسلام کا نام استعمال کرکے داخلی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کو پرامن بنانے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے ساتھ ہر فریق کو اپنی ذمہ داری پورا کرنی ہوگی۔