Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نادرا نے پاکستانیوں کا ڈیٹا امریکی کمپنی کو دیدیا؟

اسلام آباد... پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستانیوں کا ڈیٹا امریکہ کی یہودی کمپنی کو دینے پر چیئرمین نادرا سے وضاحت طلب کرلی ۔ اربوں روپے کرپشن کے مقدمات کی جلد تحقیقات نہ ہونے پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو 10 اپریل کو طلب کرلیا ۔ پی اے سی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کے اربوں روپے کے بارے میںآڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ تحریک انصاف کے احتساب کمیٹی کے سربراہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ میڈیا میں مسلسل سامنے آرہا ہے کہ نادرا حکام نے کیمبرج الیٹکا کمپنی کو 22 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا فراہم کردیا ۔ یہ سیکیورٹی کا مسئلہ بھی ہے ۔ سیکیورٹی کے ادارے خاموشی اختیار کر چکے۔ پی اے سی چیئرمین نے کہا کہ نادرا کو یہ ڈیٹا غیر ملکی کمپنی کو فراہم کرنے کی اجازت کس ادارہ یا شخص نے دی ۔ اجلاس میں شفقت محمود نے نیب ادارہ کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھائے اور کہا کہ نیب ایک کھلا گٹر بن چکا ۔ جہاں کرپشن انکوائریاں ڈال کر افسران بھول جاتے ہیں ۔ پی اے سی چیئرمین نے چیئرمین نیب کو تحریری طور پر ہدایت کی کہ نیب کے پاس التواءمیں پڑی تمام انکوائریوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا پی اے سی نے گزشتہ5 برسوں میںسیکڑوں انکوائریاں بھیجی تھی لیکن ابھی تک مثبت جواب نہیں آیا۔ کرپٹ سرکاری افسران اپنے عہدوں سے ریٹائرڈ ہوچکے ہین یا مر چکے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:پاکستانی کمپنیوں پر پابندی، امریکہ سیاسی رنگ نہ دے ،دفترخارجہ

شیئر: