چوہدری نثار جب سے کھل کر مسلم لیگ کے خلاف سامنے آئے انکی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ٹویٹر پر بھی لوگ ان کے حق میں بولنے لگے ہیں۔
صائقہ اقبال ٹویٹ کرتی ہیں کہ چوہدری صاحب آپ میرے پسندیدہ لیڈر ہیں۔ دبنگ شخصیت۔
ڈاکٹر حسن خان نے ٹویٹ کیا کہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے نفرت کرتا ہوں لیکن چوہدری نثار ایک ذمہ دار اور محب وطن سیاستدان ہیں۔ایچی سن سے گریجویشن کرنے والے شخص کیلئے مسلم لیگ ٹھیک جماعت نہیں۔
سدرہ پاشا تحریر کرتی ہیں کہ سر ! آپ کو پی ٹی آئی جوائن کرلینا چاہئے۔
لطیف کہتے ہیں کہ سر آپ کب پی ٹی آئی جوائن کرینگے۔ الیکشن سے پہلے یا بعد۔
خرم شہزاد کا ٹویٹ ہے کہ میرا قیاس ہے کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف نئی وفاقی حکومت میں مل جل کر کام کرسکتے ہیں۔ یہ دیکھنا ہے کہ کیا وہ وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے؟
ثوبیہ کمال خان نے کہا کہ چوہدری نثار مزید انتظار کئے بغیر اپنا آزاد گروپ بنائیں اور دوسری محب وطن جماعتوں کیساتھ مل کر انتخابات لڑیں۔
وثیقہ جاوید ٹویٹ کرتی ہیں کہ آپ کو مسلم لیگ چھوڑنے میں کیا چیز رکاوٹ بن رہی ہے؟
احسان گل کا ٹویٹ ہے کہ آخری مرتبہ آپ نے شرم کب کی تھی؟
احمد علی ٹویٹ کرتے ہیں کہ چوہدری نثار شریف سیاستدان ہیں اسی لئے مسلم لیگ میں نہیں چل سکے۔
خان فیاض خان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کو چوہدری نثار جیسے شخص کی ضرورت ہے ۔ وہ ملک کو ترقی دے سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی ایک پیسہ نہیں بنایا جبکہ اس دوران کرپشن کا راج تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭