Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ کیاجائے،ملیحہ

  نیو یارک ... اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات اورشفاف نمائندگی پرزور دیا ہے۔سلامتی کونسل ریفارمز پر بین الحکومتی مباحثے میں انہوںنے کہا کہ منصفانہ نمائندگی سلامتی کونسل میں اصلاحات کابنیادی جزو ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کبھی کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔ کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے سے منصفانہ نمائندگی نہیں ہوگی۔ منتخب نشستوں میں اضافہ کا جائے ۔ سلامتی کونسل میں توسیع اتفاق رائے سے ہونی چاہیے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ 1945ءمیں اقوام متحدہ میں 20 فیصد نمائندگی تھی اب 8 فیصد رہ گئی۔ پاکستان کونسل میں منصفانہ نمائندگی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا شمار دنیا کی 25بڑی معیشتوں میں؟

شیئر: