ولی عہد اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی ملاقات
نیو یارک: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے ملاقات کی۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی ملاقات میں خطے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ ولی عہد نے اقوام متحدہ کے تعاون سے سعودی عرب کی انسانی امدادی کاموںپر روشنی ڈالی۔یمنی عوام کی امداد وبحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پربھی زور دیا گیا۔ ولی عہد کی شرکت سے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے کے درمیان یمن میں امدادی کارروائیوں کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں