Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معدے کی تیزابیت دور بھگائیں ‎

معدے کی تیزابیت ایک عام مسئلہ ہے جو کسی کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔ تیزابیت کے باعث سینے میں اور بعض اوقات حلق میں جلن محسوس ہونے لگتی ہے جو تکلیف اور پریشانی کا باعث بنتی ہے ۔ معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن سے نجات پانے کے لیے چند آسان نسخے آزمائے جاسکتے ہیں ۔ 
سیب اور کیلے کا استعمال تیزابیت کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے ۔ دن بھر میں چند کیلے یا سونے سے چند گھنٹے قبل ایک سیب کا استعمال تیزابیت کی شکایت سے نجات دلاسکتا ہے ۔
بادام ایک بےپناہ مقوی غذا ہے   . کھانے کے بعد چند باداموں کا استعمال نظام انہضام کو  قوت  بخشتا ہے اور تیزابیت  سے نجات دلاکر سینے کی جلن سے آرام دلاتا ہے۔
اسی طرح سرسوں کا تیل بھی تیزابیت سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ ایلوویرا کا جوس اور کھانے کا سوڈا بھی تیزابیت دور کرنے کے لیے بہترین ہیں۔ ایلوویرا جلن کے علاج کیلئے بہترین قدرتی شے ہے جو سورج کے جھلسنے یا سینے کی جلن کی صورت میں بہترین دوا ہے ۔ آدھا کاپ ایلوویرا کا جوس کھانے سے پہلے پینے سے سینے کی جلن سے نجات حاصل ہوتی ہے ۔ 
کھانے کا سوڈا معدے میں  ہاضمے کے لیے پیدا ہونے والے تیزاب میں شامل ہوکر اس کی تیزابیت کم کر دیتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں سینے کی جلن میں کمی محسوس ہوتی ہے لیکن اس بات کا خیال رکھیں  کہ  سوڈے کا استعمال ایک ہفتے سے زیادہ نہ کریں .

شیئر: