Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان فضائیہ کا پہلی بار لیزر گائیڈڈ میزائل کا استعمال

کابل۔۔۔ افغانستان میں نیٹو فورسز نے کہا ہے کہ افغان ایئر فورس نے جدید ہتھیاروں کے استعمال کی تر بیت حاصل کرنے کے بعد پہلی بار لڑائی کے دوران دشمن کو لیزر گائیڈڈ بم سے نشانہ بنایا۔گزشتہ روز نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیزر گائیڈڈ بم کے اس حملے میں افغان ایئر فورس نے گزشتہ جمعرات صوبہ فرح کے مغربی حصے میں طالبان کے ایک احاطے کو براہ راست ہدف بنایا۔جدید نظام لیزر گائیڈڈ نظام کے استعمال کی تربیت امریکہ اور نیٹو فورسز کی جانب سے افغان فوج کی قوت، صلاحیت اور مہارت میں اضافہ کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان فضائیہ کے قندھار ونگ کے ہوابازوں نے 29 اے طیاروں کے ذریعے 250 پونڈ وزنی 58 جی بی یو لیزر گائیڈڈ میزائل کا استعمال کیا۔

شیئر: