Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا نے ملالہ کو عزت دی ،شاہد خاقان

اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ پاکستان نے لڑی اور اس میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور عام شہریوں نے اس جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جن کی بدولت آج پاکستان میں امن قائم ہو چکا ہے۔ وہ جمعرات کو وزیراعظم آفس میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ آج ہماری بچی جس نے دنیا میں بے پناہ شہرت حاصل کی، وہ اپنے گھر واپس آئی ہے۔ ملالہ جب یہاں سے گئیں تو صرف 13 سال کی تھیں اب واپس آئی ہیں تو وہ دنیا کی ایک مشہور شخصیت ہیں۔ دنیا نے ان کو عزت دی ہے۔پاکستان بھی ان کو عزت دے گا۔ انہوں نے ملالہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپ کا گھر ہے۔ آپ کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ جب چاہیں آئیں۔ اب آپ عام شہری نہیں۔ آپ کی سیکیورٹی ہم پر لازم ہے۔
مزید پڑھیں: ملالہ کی وطن واپسی ، وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات

شیئر: