کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ کچن کے گندے سنک میں باتھ روم سیٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں . سنک کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب صفائی بے حد ضروری ہے ۔ برتن دھونے کے بعدآپ سنک کو صابن اور پانی سے دھو لیں اور پھر اس میں سرکے کا اسپرے کریں ۔ اس کے بعد ہائیڈروجن پر آکسائیڈ بھی اسپرے کی صورت میں ڈال دیں اور سنک کو ہوا میں خشک ہونے دیں. اس طرح سنک جراثیم سے محفوظ رہے گا۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ سرکہ اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کو ملاکر اسپرے نہ کریں بلکہ پہلے سرکہ اسپرے کریں اور پھر ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کا اسپرے کریں۔ اگر سنگ اسٹین لیس اسٹیل کا ہے تو سنک خشک ہونے کے بعد کسی صاف کپڑے پر منرل آئل ڈال کر سنک کو نرمی سے صاف کرلیں ۔ اس طریقے سے لمبے عرصے تک آپ کا سنک صاف ، جراثیم سے پاک اور چمکدار رہے گا .