Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب پی اے سی میں بھی ہوگی خواتین بٹالین

لکھنؤ۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پراونشل آرمڈ کانسٹیبلری فورس(پی اے سی)میں جلد ہی خواتین اہلکاروں کا دستہ قائم کیا جائیگا۔ لوک بھون میں منعقدتقریب میں انہوں نے 147خواتین کو مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارنامے انجام دینے پر رانی لکشمی بائی ایوارڈسے نوازاگیا۔انہوں نے کہا کہ پی اے سی میں خواتین کی علیحدہ بٹالین بنانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں جس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔یوگی نے کہا کہ جو شخص معاشرے کی بھلائی کے کام کریگا حکومت اس کا احترام کریگی۔ تعلیم، صنعت، طب، کھیل ، شجاعت اور سرکاری وغیر سرکاری حلقے میں قابل ذکر خدمات انجام دینے والی خواتین کو رانی لکشمی بائی اعزاز سے نوازا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -بعض رہنما سرکس کے شیر بن چکے ہیں، یوگی

شیئر: