میں نے صرف غلطی ٹھیک کرائی،گورنر یوپی
نئی دہلی۔۔۔۔یوپی میں ہندوستان کے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا نام تبدیل کرنے پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ یوپی کے گورنر رام نائک کی اپیل پر بھیم راؤ امبیڈکر کے نام میں ان کے والد کا نام ’’رام جی‘‘جوڑا گیا ہے۔ اس پر انہوں نے وضاحت کی۔گورنر نے کہا کہ میں ایک مراٹھی ہوں۔ بابا صاحب بھی مراٹھی تھے ۔ریاست میں آج تک ان کا نام غلط طریقے سے لکھا جاتا رہا جسے میں نے درست کروایا۔بابا صاحب جو دستخط کیا کرتے تھے اس میں بھیم راؤ رام جی امبیڈکر ہی لکھتے تھے۔ واضح ہو کہ گورنر کے مشورے پر یوگی حکومت نے تمام سرکاری دستاویزات میں ڈاکٹر بھیم راؤ کا پورا نام ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔