Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے کے بعد 2سالہ بچہ کار کی عقبی کھڑکی سے دور جاگرا

 ونٹر ہیون ، فلوریڈا .... یہاں رہنے والی 23سالہ خاتون آرٹیشیا کلارک کا 2سالہ بچہ ایک عجیب و غریب حادثے سے اس وقت دوچار ہوا جب اسکی کار کسی دوسری کار سے ٹکرا گئی اور یہ تصادم اتنا زور دار تھا کہ جھٹکا لگنے سے یہ بچہ کار سے اچھل کر باہر جاگرا۔ اب پولیس اس پورے واقعہ کی چھان بین کررہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت بچے کے ساتھ اسکی بہن بھی تھی جو حادثے کے بعد سے سامنے نہیںآئی ہے۔ کار سے باہر جاگرنے والے بچے کی ٹانگ میں خراش آئی ہے اور کہنی میں بھی چوٹ لگی ہے۔ فلوریڈا نیوز چینل 6کا کہناہے کہ یہ واقعہ اتوا رکی رات ونٹر ہیون میں پیش آیا۔ حادثے کا سبب بننے والی کار کو کواٹ نامی شخص چلا رہا تھا۔ موقع کی وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ جھٹکے سے کار کے پچھلے دروازے کا شیشہ دھماکے سے ٹوٹ گیا اوراتنا راستہ بن گیا کہ بچہ اس کے اندر سے راستہ بن کر باہر جاگرا۔ فنی اعتبار سے یہ شیشے کچھ اس طرح سے بنائے جاتے ہیں کہ ان میں عام شیشوں جیسی تیزی نہیں رہتی اور وہ مختلف دانوں کی شکل میں بکھر کر ٹوٹ جاتے ہیں جس سے متاثر ہونے والے کو زیادہ زخم نہیں آتا۔

شیئر: