Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم کی ناکامی پر سلمان نے55 کروڑ دیئے تھے

سلمان خان کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ توقع کے خلاف باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی اور باکس آفس پر ناکام ہوگئی تھی۔ اس فلم نے ہندوستان میں 110 کروڑاور دنیا بھر میں 200 کروڑ کی کمائی کی تھی جو اندازے سے بہت کم تھی۔ فلم کی ناکامی سے سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا جس پر سلمان خان ان کی مدد کو آگے آئے تھے۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کو اپنی جیب سے 55 کروڑ روپے کی رقم ادا کی تھی۔واضح رہے کہ فلم ”ٹیوب لائٹ“سلمان خان کی اب تک کی سب سے کم دورانیے کی فلم ہے جو صرف 136 منٹ پر مشتمل تھی۔
 

شیئر: