Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملالہ سوات میں آبائی گھر پہنچنے پر آبدیدہ

سوات ... نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ ملالہ سوات میں آبائی گھر گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملالہ اپنے گھر پہنچنے پر آبدیدہ ہو گئیں۔ سہیلیوں کی دعوت پران سے ملاقات بھی کریں گی۔ملالہ یوسفزئی پاکستان کے 4 روزہ دورے پرہیں ۔پاکستا ن آمد پر ملالہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی تک یقین نہیں آرہاکہ اپنے وطن واپس میں ہوں۔ ساڑھے پانچ سال یہی خواب دیکھتی رہی کب واپس جاوں۔ واضح رہے کہ ملالہ پر2012 میں اسکول سے واپسی پرطالبان نے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان واپسی میں فوج نے مدد کی،ملالہ

شیئر: