نئی دہلی.... کانگریس نے پنجاب نیشنل بینک گھپلا کے تعلق سے مودی حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر اس میں کیا چھپایا جارہا ہے کیونکہ اس گھپلہ کا انکشاف ہوئے آج 45 دن ہوچکے ہیں لیکن اس معاملہ میں اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ چھوٹے مودی کے گھپلے کو ڈیڑھ مہینہ بیت گیا لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس پر ڈیڑھ سیکنڈ کے لیے بھی خاموشی نہیں توڑی۔