Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاست سے پیری مریدی کو الگ کیا جائے، بلاول

سانگھڑ... چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ (ن)لیگ حکومت 18 ویں ترمیم پر حملہ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ صوبوں سے اختیارات واپس لینے کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے (ن)لیگ کو خبر دار کر تے ہو ئے کہا کہ اٹھا رویں ترمیم کے خلاف کسی بھی سازش کا مقابلہ کریں گے۔ حکمرانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کو وارننگ دی کہ اگر اس ترمیم کو ختم کیا گیا تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب دور آگیا کہ سیاست میں سے پیری مریدی کو الگ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی نے گزشتہ5 سال ذاتی جھگڑوں میںگزار دیئے۔ عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔ضلع سانگھڑ کے تعلقہ کھپرو کے قریب واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے مزید کہا کہ ن لیگ کی پالیسی سے امیر امیر ہو رہا ہے اور غریب غریب ہو رہا ہے۔ (ن) لیگ اور فنکشنل لیگ اینٹی عوام سوچ کی مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آجکل تمام قوتیں مسلم لیگ کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کا ایک ٹولاادھر ادھر گھوم رہا ہے۔ انہیںگھوٹکی کے الیکشن میں اپنے حیثیت کااندازہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کےلئے کوشاں ہے جو غریب خواتین سے دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کریں گے۔ 
مزید پڑھیں:دہشت گردوں کا مقابلہ کرینگے،بلاول

شیئر: