Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوادکیلئے بہترین سینمیٹک آئیکون ایوارڈ

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو دبئی میں منعقدہ فلمی میگزین کی تقریب اجراءمیں پاکستان اورہندوستان کے بہترین سینمیٹک آئیکون کے اعزاز سے نوازا گیا۔ دبئی کے بالی وڈ پارکس میں فلم میگزین کے اجراءکی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سمیت ہندوستانی اسٹارز نے بھی شرکت کی جن میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون، کرن جوہر، ڈیزائنر منیش ملہوترا، دیا مرزا اور دیگر شامل تھے جبکہ پاکستان سے اداکارہ مہوش حیات، جاوید شیخ اور سپر اسٹار فواد خان اس محفل میں شریک ہوئے۔فواد خان اور کرن جوہر تقریب میں ایک ساتھ آئے ۔ ان کے ہمراہ منیش ملہوترا بھی تھے۔فواد خان کو اس موقع پر پاک وہند کے سینمیٹک آئیکون اعزاز سے نوازا گیا اور ان کے کام کو قابل ستائش قرار دے کر خوب سراہا گیا۔واضح رہے کہ فواد خان نے اپنی بالی وڈ ڈبیو فلم ”خوبصورت“کے لئے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین ڈبیو اداکار کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھااس کے علاوہ فواد خان ایک مرتبہ ہندوستانی اداکارہ سونم کپور، دوسری بار سولو اور تیسری بار اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ مڈل ایسٹ کے فلمی میگزین کے سر ورق کے لئے شوٹ بھی کروا چکے ہیں۔تقریب میں مہوش حیات کو پاکستان کی بہترین آئیکون کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ پاکستانی سینما نے ایک بار پھر کامیابی کی طرف رخ موڑا ہے اور وہ بہت فخر محسوس کرتی ہیں۔دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو رواں برس کے فلم میگزین کور پیج کے اعزاز سے نوازا گیا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر بھی کی۔تقریب میں موجود پاکستانی اور ہندوستانی اسٹارز کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہیں۔
 

شیئر: