Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران پرداغا جانے والا ایک اور حوثی میزائل ناکارہ بنادیا گیا

نجران: حوثی باغیوں نے نجران کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک اور میزائل نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکارہ بنا دیا گیا تاہم میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک ہندوستانی تارک وطن زخمی ہوگیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ رات 10بجکر16منٹ پر سعودی فضائیہ کے راڈار نے حوثی ملیشیا کی طرف سے داغا جانے والا میزائل ریکارڈ کیا جو نجران کی شہری آبادی کی طرف داغا گیا تھا۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو فضا میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ہندوستانی تارک کو معمولی زخم آئے ہیں۔
 

شیئر: