تیل وگیس کی پیداوار اورکھپت میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد... ملک میں خام تیل وگیس کی پیداوار اورکھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں سے سسٹم میں 944 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 32 ہزار بیرل یومیہ سے زیادہ تیل کا اضافہ ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک بڑھنے سے گیس کی کھپت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حکومت نے صارفین کو گیس کے نئے کنکشن جاری کرنے کے لئے ایک پالیسی تیار کرلی جس کے تحت موجودہ حکومت کی مدت کے اختتام تک فراہم کئے جانے والے گیس کنکشن کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوزکرجائے گی۔