Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداروں کا سارا زور ہم پر چلتا ہے،مریم نواز

 سوات... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز نے کہاہے کہ انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے ۔ اداروں کا سارا زور ہم پر چلتا ہے۔ مشرف مکا دکھا کر چلے گئے ، کسی کو پکڑنے کی جرات نہیں۔ سوات میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سوات میں عوام کا سمندر نکل آیا۔ سوات نے بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر لبیک کہہ دیا۔ جب یہاں روز لاشیں گرتی تھیں اور بم دھماکے ہوتے تھے تو وہ پرویز مشرف اور آصف زرداری کا پاکستان تھا لیکن آج دہشت گردی کے اندھیرے مٹ گئے۔یہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا پاکستان ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جب خیبرپختونخوا میں سیلاب اور ڈینگی آیا۔ اس وقت عمران خان اور کے پی کے حکمران کہاں تھے۔ یہ لوگ مہرہ بن کر استعمال ہورہے تھے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا، کیا وہ آئین کے ساتھ مذاق نہیں۔عمران خان کبھی کہتے ہیں نواز شریف ڈیل کر رہے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں سازشیں ہو رہی ہیں۔ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کا نظام عدل ملکی ترقی میں رکاوٹ بن جائے،کبھی سنا ہے؟کیاملک میں 2قانون چلیں گے۔ کیا آپ کا ووٹ حقیر چیز ہے جب چاہے مسل دو۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کے پی کے کے عوام کے مینڈیٹ کوعمران خا ن نے روندا،زرداری اور عمران جس ایجنڈے پر اکٹھے ہوئے ہیں وہ عوام کا ایجنڈا نہیں،آئندہ انتخابات میں عمران خان اپنے ووٹر وںکو کہیںگے تیر پر مہر لگاﺅ۔ زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں۔عمران خان سے پوچھتی ہوں لوگوں کو بیوقوف کیوں بنا رہے ہو؟ انہوں نے عوام سے سوال کیا آپ کو مہرہ بننے والے حکمران چاہئیں؟۔
مزید پڑھیں؛ الزام خان فارغ ہونے والا ہے ،نواز شریف
 

شیئر: