Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا،آرمی چیف

  راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی مظالم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتے جو ان کا بنیادی حق ہے۔آئی ایس پی آر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان ٹوئٹ کیاجس میں انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت سوز مظالم اور ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ جنرل باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی ۔
مزید پڑھیں:کشمیری جوان جنازے اٹھا رہے ہیں ،خواجہ آصف

شیئر: