” او او جان جاناں“کا ریمیک
بالی وڈاداکار سلمان خان کے ایک مشہور گیت کا ری میک بنانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔سلمان خان نے 1990ءکی دہائی کی اپنی مشہور فلم' پیار کیا تو ڈرنا کیا'کا مشہور گیت” او او جان جاناں“کا ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلمان خان اس گیت کو کترینہ کی بہن ایزابیل کی پہلی فلم کا حصہ بنائیں گے ۔سلمان خان ایزابیل اور ساتھی اداکار سورج پنچولی کےساتھ اس گیت پر رقص بھی کرینگے۔واضح رہے کہ سلمان خان، کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کو بالی وڈ میں متعارف کروارہے ہیں۔