Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شنواری ایف سی نے انٹرا سٹی چیمپیئن شپ کوالیفائی کر لی

پشاور:لیژرلیگزسیزن ٹوکے آخری میچ میں شنواری ایف سی اور چترال ایف سی کے مابین مقابلہ2-2گول سے برابر رہاجبکہ بہتر پوائنٹس کی بدولت شنواری ایف سی کو کامیاب قرار دیا گیا، جس کے بعد شنواری ایف سی نے انٹرا سٹی چیمپیئن شپ میں اپنی جگہ بنالی۔قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور پر ہونےوالے میچ میں شنواری ایف سی کے سراج نے تیسرے ہی منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جبکہ 5منٹ بعدہی تیمور نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں نے مزید ایک، ایک گول کیا اورکھیل کے اختتام پر مقابلہ2-2سے برابر رہا ۔میچ برابر ہونے پربہتر پوائنٹس پر شنواری ایف سی نے سیزن ٹومیں پہلی پوزیشن حاصل کرکے لیژرلیگز کے انٹرا سٹی چیمپئین شپ میں بحیثیت پشاورچیمپیئن جگہ مستحکم کرلی۔

شیئر: