Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس: معاشی اصلاحات کیخلاف مظاہرہ

پیرس .... فرانس میں معاشی اصلاحات کے خلاف مظاہرے اور ہڑتالیں جاری ہیں۔ ریلوے سروس معطل ہوکر رہ گئی۔ ائیر فرانس کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث25 فیصد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ صدر میکرون کو پہلے ہی سال شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معاشی اصلاحات کی کوشش پر ملک بھر کے ورکرز یونین سراپا احتجاج بن گئے۔ ریلوے ملازمین نے ہفتے میں2 دن ہڑتال کا اعلان کیا تو ملک بھر میں ریل سروس معطل ہو کر رہ گئی۔ یورپ ممالک کو جانی والی ٹرینیں بھی ہڑتال کے باعث روانہ نہ ہوسکیں۔دوسری جانب تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ائیر فرانس کے ملازمین نے بھی ہڑتال کر دی جس کے باعث قومی ائیر لائن کی 25 فیصد پروازیں منسوخ اور سیکڑوں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
 

شیئر: