Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو کی سرحد پر امریکی فوج تعینات کرنیکا اعلان

 واشنگٹن....امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع میکسیکو کی سرحد کی حفاظت کےلئے وہ امریکی فوج تعینات کریں گے۔ وائٹ ہاو¿س میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ہم اپنے کام عسکری انداز میں کریں گے اور یہ ایک بڑا قدم ہوگا۔اس سے قبل ٹرمپ نے وسطی امریکی ملک ہنڈوراس کو اس وقت امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی جب وہاں سے پناہ گزینوں کے امریکہ کی جانب روانہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے دونوں پیش رو جارج بش اور باراک اوباما نے امریکی سرحدوں کیلئے نیشنل گارڈ کا استعمال کیا تھا۔ 
 
 

شیئر: