Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ریاستی عناصر مسلسل خطرہ ہیں،خرم دستگیر

راولپنڈی... وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کےلئے فلسطین اور کشمیر میں مظالم روکنا ناگزیر ہو گیا۔جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔ تنازعہ کو کو حل کرتے وقت کشمیری عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھا جائے۔ بین الاقوامی سیکیورٹی سے متعلق ماسکو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شام میں داعش کیخلاف روسی کارروائیوں کو سراہاتاہم انتباہ کیا کہ خطے میں مفادات کا ٹکرورکھنے والے غیر ریاستی عناصر شام میں امن کے عمل کےلئے مسلسل خطرہ کا باعث ہوں گے۔وزیر دفاع نے پاکستان میں آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیابی کا ذکر کیا اور کہا کہ متحرک ترین کامیاب آپریشنز کی تکمیل کے بعد اب ہم حاصل ثمرات کو مستحکم بنا رہے ہیں ۔یہ کام جامع قومی لائحہ عمل کے ذریعے کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردوں کو دوبارہ اپنے نیٹ ورکس بنانے یا گروپ بنانے کا موقع نہ مل سکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربات بین الاقوامی شراکت داروں سے شیئر کرنے کو تیار ہے۔وزیر دفاع نے افغانستان میں داعش کی موجودگی اور دہشت گردی کے لئے منشیات کی رقم کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں سو فیصد امن بحال کردیا،صدر ممنون

شیئر: