اسٹار بننے کی خواہش نہیں تھی، ابھے دیول
بالی وڈ اداکار ابھے دیول نے سینما میں اپنے کریئر کا آغاز 2005 میں کیاتھا۔ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ ہمیشہ سے اپنی الگ پہچان بنانا چاہتے تھے تاہم مقبولیت حاصل کرنے کے حوالے سے انہوں نے کبھی سوچا نہیں۔کیریئر کے آغاز میں ابھے دیول سے امید کی گئی کے وہ دھرمیندر، سنی دیول اور بوبی دیول کے نقش قدم پر چلیں گے تاہم انہوں نے کمرشل سینما کا انتخاب نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں ابھے نے کہا کہ مجھے مقبولیت حاصل کرنے میں آسانی ہوئی۔میں نے انڈسٹری کو بہت قریب سے دیکھا ہے، یہاں کیسے کام کیا جاتا ہے میں جانتا ہوں، میں مقبولیت سے متاثر نہیں رہا، نہ ہی مجھے اسٹار بننے کی خواہش تھی، مجھے بس اداکاری کرنا پسند تھی اور پھر میں اسٹار بھی بن گیا۔42 سالہ ابھے دیول نے کہا کہ بالی وڈمیں موجود افراد برینڈ پر تو پیسہ لگا سکتے ہیں لیکن مجھ پر نہیں۔