پچاس انچ ڈسپلے کے ساتھ شیاؤمی می ٹی وی 4 سی لانچ
شیاؤمی کمپنی نے اپنے می ٹی وی 4 سی لائن اپ میں ایک اور ٹی وی کا اضافہ کردیا ہے۔ اس ٹی وی نے 50 انچ فور کے ایچ ڈی آر ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ٹی وی میں 2160×3849 پکسل ریزولوشن ، 178 ڈگری ویوینگ اینگل ، 9.5 ایم ایس رسپانس ریٹ ، کاڈ کور ایمولوجک کورٹیکس پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور اسپیچ ریکوگنیشن فیچرز کو بھی اسمارٹ ٹی وی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے ٹی وی میں وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، تین ایچ ڈی ایم آئی پورٹ ، دو یو ایس بی پورٹ ، اے وی آؤٹ پٹ اور ایتھرنیٹ پورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ ٹی وی کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 2,199 یان ہے۔