ڈاؤنچی کی پینٹنگ خریدنے کی خبر درست نہیں، ولی عہد
لاس اینجلس : ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اٹالوی آٹسٹ لیونارڈو ڈاؤنچی کی بنائی گئی پینٹنگ ”سلاوتور مندی“ کے خریدنے کی افواہ درست نہیں۔ ٹائم میگزین کے سوال پر کہ خبر ہے کہ مشہور زمانہ پینٹنگ ولی عہد نے 450ملین ڈالر میں خریدی تھی ، شہزادہ محمد بن سلمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وضاحت پہلے بھی کرچکاہوں، اور کتنی مرتبہ کروں،یہ بات درست نہیں۔ آدمی کا مالدار ہونا جرم نہیں ، جرم یہ ہے کہ وہ کرپٹ ہو۔ مالدار ہوں، کرپٹ نہیں۔ اگر میں کرپشن میں ملوث ہوں تو مجھے بتائیں اور دلیل دیں۔
یہ بات معروف ہے کہ شاہ سلمان اور ان کے بیٹے بہت شفاف ہیں۔ آل سعودی کا ریکاڈ سعودی عرب کے قیام سے پہلے بھی معروف ہے۔ ہم بہت کامیاب بھی ہیں اور شفاف بھی۔ یہ حقیقت ہے کہ میں فنون لطیفہ کا بہت شوقین ہوں۔ جس شخص کے پاس اچھا ذوق ہوگا وہ فنون لطیفہ کا رسیا ہوگا۔ دنیا میں بہت سے فنکار ہیں جنہیں میں پسند کرتا ہوں۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں