پاکستان نے افغان الزام مسترد کردیا
اسلام آباد... پاکستان نے پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اورفضائی حملوں سے متعلق بے بنیاد الزامات کومستردکردیا ۔دفترخارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہاہے کہ پاکستان ایک بیان میںکہا کی سیکیورٹی فورسز باجوڑایجنسی میں ان دہشت گردگروپوں کے خلاف انسداددہشت کے آپریشنزمیں مصروف ہیںجن کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان کی سرزمین پرہیں جہاں سے وہ پاکستان پرمسلسل حملے کررہے ہیں ۔ ان حملوں سے پاکستان میں لوگ جاں بحق اورزخمی ہوتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کے ان ا ٓپریشنز کے بارے میں افغا ن سیکیورٹی فورسز کو باقاعدہ بنیادوں پرمعلومات فراہم کی جارہی ہیں۔