Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرہ ارض منفی توانائی سے تصادم کے نتیجے میں تباہ ہوجائیگا

واشنگٹن.... کرہ ارض کے وجود میں آنے کی سب سے بڑی وجہ زور دار دھماکے کو کہا جاتا ہے جسے لوگ بگ بینگ کے نام سے جانتے ہیں۔ ماہرین طبقات الارض برسوں کے تجزیے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ بگ بینگ کا زور دار دھماکہ ہی تھا جس کی وجہ سے دنیا گول ہونے کے باوجود اسکے مختلف حصے چاروں جانب بٹ گئے۔ اب کسی نئے بگ بینگ کے امکانات نہیں ہیں مگر سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ کائنات اچانک کسی دن منفی توانائی کے ”بلبلے“ سے ٹکرا کر تباہ ہوجائیگی او ریہ سب کچھ اچانک ہوگا حالانکہ اگر غور کیا جائے تو تباہی کا یہ عمل شاید شروع بھی ہوچکا ہے۔ اگر ایسا ہوگیا تو ہکس بوسن کا نظریہ کسی دن تبدیل کرنا پڑیگا ۔ اس نے اپنے نظریہ میں تخلیق کائنات کے طبعی عوامل کا ذکر کیا تھا۔ اب ماہرین یہ کہتے ہیں کہ جو تباہی مچے گی وہ بظاہر ایک بلبلے کے نتیجے میں عمل میں آئیگی اور یہ بلبلہ بلیک ہول کے اطراف نمودار ہوگا اورتباہی کا عمل شروع کردیگا۔ سائنسی اعتبار سے دنیا کی تمام چیزیں بنیاد فراہم کرتی ہیں وہی ایک دن دنیا کی تباہی کا باعث بن جائیں گی۔ ہوسکتا ہے کہ یہ عمل آہستہ آہستہ دنیا کے کسی کونے میں شروع بھی ہوچکا ہو مگر یقینی طور پر اسکا قطعی وقت نہیں بتایا جاسکتا۔

شیئر: