Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقت آنے پر نواز شریف سے حساب لینگے،زرداری

نواب شاہ...پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف  زرداری نے کہا ہے کہ نواز حکومت ڈیڑھ سال میں ختم ہونیوالی تھی عمران خان کاساتھ دیتے تومیاں صاحب گھرجاچکے ہوتے،ہم نے انہیں بچایا۔نواز شریف نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔وقت آیا تو ان سے حساب لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی بہت بڑی طاقت ہے مگر کچھ لوگوں کو اس کی سمجھ نہیں آرہی ۔سونامی کراچی سے شروع ہوئی اور خیبرپختونخوا میں ختم ہوئی۔پاکستان کی موجودہ صورت حال کو پیپلز پارٹی ہی سنبھال سکتی ہے۔نوابشاہ پریس کلب میں تقریب سے خطاب اور نوڈیرو ہاوس میں پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران زرداری نے کہا کہ پارٹی میں اصل کام میری بہن فریال تالپور نے کیا ۔جب ہم جیلوں میں تھے توفریال تالپور نے پارٹی کومتحد رکھا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013 میں آراوز نے جیتنے نہیں دیا۔جمہوریت کے مفاد میں ہی 2013 کے انتخابات کوقبول کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے اٹھارہویں ترمیم پرعمل کرانا چاہتا تھا ۔ 18ویں ترمیم تمام صوبوں کوجوڑتی ہے ۔ نواز شریف 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ زرداری نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت اور ملک کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے سیاست کرتے ہیں جب کہ ہم اپنی ذات اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک اورآئندہ نسلوں کیلئے سیاست کرتے ہیں۔ بہت کوشش کی کہ نواز شریف ٹھیک ہوجائیں۔جمہوریت کے لئے سیاست کریں ۔جمہوریت کی خاطر نواز شریف سے مفاہمت بھی کی لیکن نواز شریف نہ سدھر سکے۔ 
مزید پڑھیں:میاں صاحب آپ سے جنگ جاری رہے گی،زرداری

شیئر: