Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے میں60ارب روپے نقصان کا از خود نوٹس

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریلوے میں مبینہ 60ارب روپے کے نقصان پر ازخود نوٹس لے لیا۔ عدالت نے سیکرٹری ریلوے، ارکان ریلوے بورڈ کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کر لیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیوں نہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کیا جائے۔ افسران آئندہ سماعت پر پیش ہو کر60ارب روپے کے نقصان کی وجوہ بتائیں۔ ہندکا وزیر ریلوے لالو پرساد یادو ان پڑھ آدمی تھا، لیکن ادارے کو منافع بخش بنایا۔ آج لالو پرساد کی تھیوری کو ہاورڈ یونیورسٹی میں پڑھایا جا رہا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمارے ہاں صرف جلسوں میں ریلوے کے منافع بخش ہونے کے دعوے کئے جاتے ہیں۔ ریلوے کی اصل صورتحال مختلف ہے، یہ شخصی حکمرانی تھوڑی ہے کہ جس کا جو جی چاہے کرتا پھرے۔
مزید پڑھیں:خواہش ہے معاملات حل کرکے جاوں،چیف جسٹس

شیئر: