Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکیبیز کا مرض کنٹرول میں ہے ، مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ، وزارت صحت

ریاض .... وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسکیبیز کی بیماری پر قابو پالیا گیا ہے ۔ غیر مصدقہ اعداد و شمار پر یقین نہ کیا جائے ۔ وزارت صحت نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اب تک مکہ مکرمہ میں جلدی خارش ( اسکیبیز ( میں مبتلا 2165 افراد کو علاج فراہم کیاجاچکا ہے جن میں سے 1774 طلباءشامل تھے ۔ اسکیبیز کے حوالے سے وزارت صحت نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرض معمولی نوعیت کا ہے جو کسی بھی حالت میں جان لیوا ثابت نہیں ہوسکتا ۔ جلدی خارش کی مخصوص دواءاستعمال کرنے سے 3 دن کے اندر مریض مکمل صحت یاب ہو جاتا ہے ۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکیبیز میں مبتلا شخص کو دوسروں سے دوررکھا جاتا ہے کیونکہ یہ مرض دوسروں میں فوری طور پرمنتقل ہو جاتا ہے ۔ اکثر نیم تاریک اور سیلن زدہ مقامات پر اسکیبیز کے جراثیم پروان چڑھتے ہیں ۔ واضح رہے گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ میں اسکیبیز کی وبا بڑی تیزی سے پھیلی جس سے متعدد اسکولوں کے طلباءمتاثر ہوئے ۔ سب سے زیادہ مریض برمی ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ پاکستانی ، بنگالی ، افغانی ، سعودی اور دیگر قومیتوں کے افراد میں اس بیمار ی سے متاثر ہوئے ۔ وزارت تعلیم نے اسکول میں خصوصی اسپرے مہم کا بھی آغاز کیا ہے تاکہ اس مرض کے جراثیم پر مکمل طور پر قابو پایا جاسکے ۔ 
 

شیئر: