جازان .....گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیزنے جزیرہ فرسان میں سالانہ ماہی گیری کے میلے کا افتتاح کیا۔ میلے میں گورنر جازان نے مچھلی پکڑنے کا مقابلہ بھی منعقد کیا ۔ سبق نیوز کے مطابق جزیرہ فرسان میں ان دنوں بڑی تعداد میں وہاں کی مخصوص مچھلی حرید آتی ہے ۔ فرسان جزیر ے میں ہر برس ان دنوں میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں مملکت کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں ۔جزیرہ فرسان کے مخصوص علاقے کو اس طرح بنایا جاتا ہے کہ مچھلیاں وہاں آکر دوبارہ سمندر میں نہیں جاسکتی جس کی وجہ سے لوگ انہیں انتہائی آسانی سے پکڑ لیتے ہیں ۔ اہل جزیرہ کا کہنا ہے کہ مچھلی کے شکار کا میلہ انکی صدیوں پرانی روایت ہے جو آج تک چلی آرہی ہے ۔ واضح رہے فرسان کے علاقے میں 200 کے قریب چھوٹے جزیرے ہیں جو سیاحت و تفریح کےلئے مثالی تصور کئے جاتے ہیں ۔