Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں حکومت کی تشکیل کیلئے مشاورتی اجلاس

لاہور... مسلم لیگ ( ن)نے نگراں حکومت کی تشکیل کے لئے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نگراں حکومتوں کی تشکیل پر پیپلزپارٹی سے ڈیڈ لاک ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مشاورتی اجلاس میںوزیراعظم شاہد خاقان، پارٹی صدر شہبازشریف سمیت وفاقی و صوبائی وزرا نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو نگران وزیراعظم کی نامزدگی کے حوالے سے حلیف جماعتوں اور اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر التواکیس پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ پارٹی رہنماو¿ں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات کا شفاف اور بروقت انعقاد یقینی بنایا جائے گا ۔پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں اور ناراض رہنماو¿ں کو منایا جائے گا۔ عام انتخابات کے شفاف اور بروقت انعقاد کے لئے تمام حلیف سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:وقت آنے پر نواز شریف سے حساب لینگے،زرداری

شیئر: