Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا پیرس آمد پر میں شاندار استقبال

پیرس: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا پیرس آمد پرشاندار استقبال کیا گیا۔ ایئر پورٹ فرانسیسی وزیر خارجہ کے علاوہ پیرس میں سعودی سفیر ڈاکٹر خالد العنقری استقبال کرنے والوں میں پیش پیش تھے۔ ریاض میں سعودی سفیر بھی استقبالیہ وفد میں موجود تھے۔ولی عہد فرانس حکومت کی دعوت پر پیرس پہنچے تھے۔ ان کے سرکاری وفد میں وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ، وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر توانائی وصنعت انجینئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عواد العواد، وزیر ٹرانسپورٹ نبیل العمودی، وزارت اقتصاد ومنصوبہ بندی محمد التویجری اور محکمہ خفیہ کے سربراہ خالد الحمیدان کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداران بھی شامل ہیں۔
ولی عہد کے دورے کی تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: