Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات کے گاؤں میں کتے کروڑوں کے مالک

گجرات ۔۔۔۔آپ نے زمینداروں کے بارے میں تو سنا ہوگا تاہم گجرات کے میہسانہ میں واقع پنچوٹ گاؤں میں بھی ان دنوں خاص قسم کے زمینداروں نے لوگوں کا دھیان اپنی جانب مائل کیا ہے۔ دراصل یہ زمیندار گاؤں کے کتے ہیں جو کروڑپتی ہیں ۔ یہ کتے گاؤں میں ایک ٹرسٹ کے نام سے پڑی زمین سے کروڑوں کماتے ہیں ۔یہ ٹرسٹ ومڑھ نی پتی کتریا ہے ۔اس ٹرسٹ کے پاس 21بیگھہ زمین ہے مگر اس زمین سے ہونیوالی تمام آمدنی ان کتوں کے نام کردی گئی ہے۔ میہسانہ بائی پاس پر واقع اس زمین کی قیمت 3.5کروڑ روپے فی بیگھہ ہے ،ٹرسٹ کے پاس تقریباً70کتے ہیں۔ اس طرح ہر کتے کے حصے میں تقریباً ایک ، ایک کروڑ آسکتے ہیں۔ ٹرسٹ کی جانب سے کتوں کو روزانہ پراٹھے کا ملیدااور دیگر قسم کی خوراک پیش کی جاتی ہے اس کی تیاری میں علاقے کے لوگ  اپنا تعاون دیتے ہیں ٹرسٹ کے صدر نے کہا کہ کتوں کیلئے ان کا حصہ علیحدہ کرنے کی روایت ہندو رسومات میں ملتی ہیں۔
مزید پڑھیں :- - - -پی این بی گھپلہ کیس : نیرو مودی اور مہیل چوکسی کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

شیئر: