Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن میں رنگا رنگ’’ارلی چائلڈ ہڈ شو‘‘

جدہ .....  پاکستان انٹر نیشنل اسکول ، انگلش سیکشن میں’’ارلی چائلڈ ہڈ شو‘‘ کے زیر عنوان ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔جس میںپلے گروپ سے ریسیپشن تک کے ننھے فنکاروں نے اپنی فنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیااور یہ ثابت کر دکھایا کہ انہیںتربیت دینے والے اذہان قابل تعریف ہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے۔  پروگرام کے ذریعے کمسن طلباء نے نہ صرف پاک سعودی دوستی اور والدین سے محبت کا اظہارکیا بلکہ تعلیم کی اہمیت ، مختلف رنگوں، ساختوں ، پھلوں ، سبزیوں،  ادب و آداب اور جذبہ حب الوطنی سے متعلق ٹیبلوز پیش  کئے  جس میں چاروں صوبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی تھیں ۔علاوہ ازیں چند ٹیبلوز میں اللہ کریم کی عظمت اور بڑائی بیان کرتے ہوئے اس کا شکر ادا کیا گیا کہ اس نے ہمیں ہر نعمت سے نوازاـہے۔  پرنسپل عدنان ناصر نے  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ارلی چائلڈ ہڈ شو‘‘ہمارے اسکول کی سب سے رنگا رنگ تقریب ہے جس میں طلبہ کی شاندار کارکردگی قابل ستائش ہے۔اس حوالے سے انہوںنے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنے چھوٹے بچوںمیںخود اعتمادی جیسے اوصاف اجاگر کرنا آسان عمل نہیں۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کوانتہائی اہمیت دینا پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ، انگلش سیکشن کاخاصہ ہے ۔ یہاںننھے طلبہ و طالبات کو کھیل کھیل میں دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔پرنسپل عدنان ناصر نے والدین اور بالخصوص اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطمح نظربچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ، ان کی مثالی نشو ونما کرنا نیز کھیل کے دوران انہیں ہر ممکن سہولتوں کے ساتھ ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جو ان میںتعلیم حاصل کرنے، سیکھنے، چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور آگے بڑھنے کی جستجوپیدا کر دے۔ ’’ارلی چائلڈ ہڈ شو‘‘ کا انعقادبھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
 

شیئر: