Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز: نوح دستگیر نے دوسرا تمغہ جیت لیا

گولڈ کوسٹ:پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیرنے کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں مجموعی طور پر 395 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کو دوسرا کانسی کا تمغہ دلادیا۔آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 105 کلو گرام کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں گوجرانوالہ کے 20سالہ ویٹ لفٹر نے اسنیچ کیٹیگری میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے 'کلین اینڈ جرک' کیٹیگری میں 222کلو وزن اٹھا کر مجموعی طور پر 395 کلو گرام وزن اٹھا کر مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ لیٹی نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ساموا کے لاوٹی لوئی نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ پاکستان کے نوح دستگیر نے مقابلے میں ہندکے مندیپ سنگھ کو شکست دی جنہوں نے کل 382 کلو گرام وزن اٹھایا اور چوتھے نمبر پر رہے۔گزشتہ ہفتے پاکستان کے طلحہ طالب نے 62کلو گرام کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت کر کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلایا تھا اور ساتھ ساتھ اسنیچ کیٹیگری میں ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

شیئر: