Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے صحت مند تو ماں پرسکون

مائیں بچوں کی صحت کے لئے ہمیشہ پریشان رہتی ہیں ۔ بچوں کا اکثروبیشتر بیماررہنا ماؤں کو ٹینشن میں مبتلا کردیتا ہے اور پھر معمولی تکلیف یا بیماری میں بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا اور دوا کھلانا ایک اور مشکل مرحلہ ہوتا ہے ۔ بچوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل سے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے بچا جا سکتا ہے ۔ یہ  چھوٹی چھوٹی احتیاطی تدابیر بچوں کو بیماری اور والدین کو پریشانی سے بچا سکتی ہیں ۔ 
اگر آپکا بچہ جسمانی طور پر کمزور ہے تو اسے  طاقتور بنانے میں جائفل کا عرق آپ  کا مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔  جائفل کو تین گلاس پانی میں آٹھ سے دس منٹ تک ابالیں اور اس پانی کو بچوں کے دود ھ میں استعمال کریں بچوں کی جسمانی مضبوطی کے لیے  تیل اور دودھ کی کریم سے بچوں کا مساج کریں۔  وزن بڑھانے کے لیئے صبح روزانہ بادام  کے ساتھ کشمش کے چند دانے کھلانے سے بچے کا وزن بڑھنے لگے گا ۔ اگر بچے کو بھوک نہیں لگتی تو  سنگترے کی ایک پھانک پر تھوڑا سا کالا نمک چھڑک کر بچے کو کھلانے سے اس کی بھوک کھل جائے گی۔
بچوں پر موسمی بیماریاں بہت جلد اثر انداز ہوتی ہیں ۔ بچوں کو نزلہ زکام سے محفوظ رکھنے کے لیے زعفران کو پانی میں بھگو کر یہ پانی ان کے سینے پر لگائیں . چھوٹے بچوں کو قبض کی شکایت کی صورت میں 6 سے 8 کشمش گرم پانی میں بھگو دیں جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو کشمش کو مسل کر چھان لیں اس پانی کا شیر خوار بچوں کے لیے روزانہ استعمال قبض دور کرنے میں مفید ثابت ہوگا۔ بچوں کے دانتوں میں کیڑا لگنے سے بچانے کے لیے ہفتے میں دو تین مرتبہ امرود کے پتوں کو ابال کر اس پانی سے بچوں کو کلیاں کروائیں ۔ 
بچوں کی حساس جلد پر ڈائپر باندھنے سے ریشز پڑ جاتے ہیں  . ریشز  کو دور کرنے کے لیے ڈائپر باندھنے سے پہلے  ذرا سا کارن فلاور پاؤڈر کی طرح لگا دیں۔ اس کے علاوہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی  دودھ کی بوتل کو صاف رکھیں اور دودھ کی بوتل میں جمی چکنائی کو صاف کرنے کے لیے اس کے اندر نمک ڈال کر خوب تیز گرم پانی سے دھوئیں اس سے نہ صرف چکنائی نکل جائے گی بلکہ جراثیم بھی دور ہوجائیں گے.

شیئر: