Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کا اب کوئی مستقبل نہیں، ڈاکٹر عاصم

کراچی ... پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے زیادہ خطرناک آدمی پورے پاکستان میں نہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے، جو عوام کا لوٹا ہوا پیسہ کھایا اس کی سزا مل رہی ہے۔سزا اور جزا کا نظام اسلام میں ہے تاہم نوازشریف کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے میں بھی تو کررہا ہوں۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ چوہدری نثار کا اب کوئی مستقبل نہیں۔ایسے لوگوں کا مستقبل ختم ہی ہونا چاہیے۔ جو آدمی سسٹم میں فٹ نہیں ہوتا وہ ویسے ہی آوٹ ہوجاتا ہے۔اگر نواز شریف چوہدری نثار کو معاف کردیں تو ٹھیک ورنہ چوہدری نثار کا کوئی مستقبل نہیں۔ اپنی قیادت سے کہوں گا ایسے لوگوں کو پارٹی میں لینا ہی نہیں چاہیے۔ 
مزید پڑھیں:چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے ،ترجمان

شیئر: