Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ سے مزید لوگ جائیں گے ،عبدالقدوس بزنجو

 
لاہور....وزیر اعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سمجھتے ہیں کہ جب ان کے امیدوار کی بات ہو تب ہی ووٹ کی عزت ہونی چاہیے۔نواز شریف نے خود یہ لکیر کھینچی جس کے مطابق انہیں یا محمود خان اچکزئی کو دئیے گئے ووٹ کی عزت ہے لیکن اگر یہ ووٹ کسی اور کو دیا جائے تو یہ ووٹ کی تذلیل ہوگی۔اگر صادق سنجرانی کو کی جگہ نواز شریف کے امیدوار جیت جاتے تو ووٹ کی عزت کی جاتی۔ چوہدری شجاعت کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ مسلم لیگ (ن)کو چھوڑ کر جارہے ہیں کیونکہ انہیں ان کی قیادت سے کبھی عزت نہیں ملی۔انہوں نے مسلم لیگ (ن)سے مزید رہنماوں کے پارٹی چھوڑ کر جانے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف نے کبھی اپنے لوگوں کی عزت نہیں کی لیکن ان لوگوں کو چھوڑ کر جانے کا موقع نہیں مل رہا تھا، ہم نے انہیں موقع فراہم کیا اور وہ اس سے مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد نے نصیحت کی کہ نواز شریف اگر امریکہ کا صدر بھی بن جائے تو اس کا ساتھ نہیں دینا۔
مزید پڑھیں:پسماندہ بلوچستان کے فنڈز کون کھا گیا؟چیف جسٹس

شیئر: